Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کے فلاحی اقدامات کے سبب تاریخی کامیابی

ٹی آر ایس کے فلاحی اقدامات کے سبب تاریخی کامیابی

محبوب نگر /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اقبال نائب صدر ریاستی اقلیتی سیل ، عبدالواحد تاج نائب صدر ٹی آر ایس ، محمد مقبول صدر اقلیتی سیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکمراں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں فقیدالمثال تاریخی کامیابی حاصل کی ۔ اپوزیشن جماعتوں کو زبردست دھکا پہونچایاہے ۔ اس کامیابی کے ساتھ ٹی آر ایس اپنے بل بوتے پر مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدوں پر قبضہ لینے کے موقف میں ہے ۔ فاتح امیدواروں سے پرخلوص اپیحل ہے کہ عوام شہر کی ترقی کے سللسہ میں ٹی آر ایس حکومت پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ پارٹی نے گریٹر حیدرآباد کیلئے جو انتخابی منشور جاری کیا تھا اس میں شامل تمام وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ پرانے شہر اور اقلیتوں کی ترقی کے بارے میں چیف منسٹر نے جو وعدے کئے تھے انہیں بہرصورت عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ بلدی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب حیدرآباد میں کوئی پارٹی صرف اپنی طاقت پر مئیر کے عہدہ پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت نے جو بہبودی اور ترقیاتی اقدامات انجام دئے ہیں عوام نے اس پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کرتے ہوئے دونوں شہروںمیں ٹی ار ایس کی کامیابی کو یقینی بنایا ہے ۔ جس طرح ورنگل کے انتخاباتمیں عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا تھا ۔ اسی طرح گریٹر میں کانگریس ، تلگودیشم اور بی جے پی کا عملاً صفایا ہوگیا ۔ عوام کا فیصلہ قابل تعریف ہے ۔ آج عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے ۔ پارٹی کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے اور اپنے وعدوں کی عمل آوری میں برابر اتر رہی ہے ۔ عوام ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے ۔ عوام کے اس اعتماد اور بھروسہ پر کھرا اترنا پارٹی کا اہم مقصد اولین ہے۔ پارٹی کی جو اسکیمات روبہ عمل لائے گئے عوام کا راست فائدہ ان اسکیمات کی وجہ سے تکمیل پارہا ہے۔ اسی بناء عوام کا پارٹی کو بھرپور تعاون مل رہا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حیدرآباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ آخرمیں ہم تمام اس کامیابی پر کے سی آر کے ٹی آر اور جمع وزراء رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی اور رکن کونسل و پارٹی کے عہدیداروں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی تمام شہریان رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر احمد بن عبداللہ ، محمد مختار پاشاہ ، محمد انور ، محمد بشیرالدین اور دیگر پارٹی ارکان شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT