Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے پلینری سیشن کیلئے الیکشن کمیشن سے حصول اجازت کا فیصلہ

ٹی آر ایس کے پلینری سیشن کیلئے الیکشن کمیشن سے حصول اجازت کا فیصلہ

کھمم میں ضمنی چناؤ پر ضابطہ اخلاق کا نفاذ ، کل انتخابی اعلامیہ کی اجرائی
حیدرآباد۔ 20۔ اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے 27 اپریل کو کھمم میں ہونے والے پلینری سیشن کے مسئلہ پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کھمم ضلع کے پالیرو اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا جس کے ساتھ ہی ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ پلینری سیشن کا مقام اگرچہ پالیرو اسمبلی حلقہ سے دور ہے، تاہم انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب پارٹی نے الیکشن کمیشن سے اس مسئلہ کو رجوع کیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی آر وینکٹ ریڈی کے انتقال کے سبب اس حلقہ میں ضمنی چناؤ مقرر ہے۔ 22 اپریل کو انتخابی اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا آغاز ہوگا۔ 29 اپریل تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں جبکہ 30 اپریل کو پرچہ جات کی جانچ اور 2 مئی تک پرچہ جات نامزدگی واپس لینے کی مہلت ہوگی۔ 16 مئی کو رائے دہی اور 19 مئی کو رائے شماری و نتیجہ کا اعلان ہوگا۔ ٹی آر ایس نے اپنے 15 ویں پلینری سیشن کو کھمم میں منعقد کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے اور یہ 27 اپریل کو ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب پلینری کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ اس سے رائے دہندوں پر اثر پڑسکتا ہے جبکہ دوسرے چند ماہرین کی رائے ہے کہ سیاسی جلسہ عام کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی اس مسئلہ پر پارٹی قائدین سے مشاورت کی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پلینری کے انعقاد کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں متبادل مقام کے بارے میں غور کیا گیا۔ امکان ہے کہ الیکشن کمیشن پالیرو اسمبلی حلقہ کے اعلامیہ کی اجرائی سے قبل اپنے موقف کی وضاحت کردے گا۔ کھمم نے پلینری کے عدم انعقاد کی صورت میں متبادل کے طور پر محبوب نگر یا ورنگل کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

بالا بھارتی سمر کیمپ کا یکم مئی سے آغاز
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : بالا بھارتی سمر کیمپ کا یکم مئی تا 15 مئی ، 8 تا 13 سال کے بچوں کے لیے انعقاد ہوگا ۔ ان بچوں کو پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا ۔ انہیں یوگا ، خود مکتفی بنانے ، والدین ، اساتذہ ، بڑوں کے آداب و احترام کی ترغیب دی جائے گی ۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی اساس پر داخلہ دیا جائے گا ۔ فون 9391044948 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT