Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے ہر الیکشن میں نئی کہانیاں کانگریس ترجمان کا بیان

ٹی آر ایس کے ہر الیکشن میں نئی کہانیاں کانگریس ترجمان کا بیان

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : ٹی پی سی سی ترجمان کے مہیش نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس ہر الیکشن کے وقت نئی کہانیاں بنا رہی ہے ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مہیش نے کہا کہ ٹی آر ایس اس کے امیدوار پی دیاکر کے بارے میں یہ کہتے ہوئے جھوٹی کہانی پھیلا رہی ہے کہ انہوں نے تلنگانہ تلی مجسمہ کو شکل دی ہے ۔ بی جے پی ۔ تلگو دیشم پارٹی امیدوار ڈاکٹر دیوئیا کے بارے میں مہیش نے کہا کہ وہ حلقہ لوک سبھا ورنگل کی سرحدوں سے واقف نہیں ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ۔ ٹی ڈی پی اتحاد نے دیوئیا کوایک بیرون ملک سے طلب کر کے انہیں ورنگل کا ٹکٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس امیدوار سروے ستیہ نارائنا ، ورنگل ضمنی چناؤ میں دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کے مقابل ایک قابل امیدوار ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT