Sunday , March 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس گولڈ پروف پارٹی وزیر برقی جگدیش ریڈی کا بیان

ٹی آر ایس گولڈ پروف پارٹی وزیر برقی جگدیش ریڈی کا بیان

حیدرآباد۔ 19مارچ (سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) رشوت سے پاک سیاسی پارٹی بن کر اُبھری ہے اور یہ پارٹی نوجوانوں سے لے کر معمر افراد و خواتین میں بے حد مقبول ہے۔ سوریہ پیٹ میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ایک گولڈ پروف پارٹی ہے جس نے ہر سطح پر رشوت کے خلاف مہم چلائی ہے اور اس میں صد فیصد کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں عوام کی بڑی تعداد ٹی آر ایس کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے جوق در جوق آرہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT