Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس 20 سال تک حکومت کرے گی

ٹی آر ایس 20 سال تک حکومت کرے گی

نامزد عہدوں پر 27 اپریل تک تقررات : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے اعلان کیا کہ تمام نامزد عہدوں پر 27 اپریل تک تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ مختلف کارپوریشن اور آرگنائزیشن میں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جائے گا ۔ ضلع نظام آباد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ نامزد عہدوں پر تقررات کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ اور یہ 27 اپریل تک پورا ہوجائے گا ۔ انہوں نے متوفی ٹی آر ایس ورکرس کے ارکان خاندان کو دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس پارٹی تلنگانہ میں آئندہ 20 سال حکومت کرے گی ۔ ہریش راؤ نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس حکومت میں اپوزیشن پارٹیوں کی شدید تنقیدوں کے باوجود عوام کے حق میں بہتر خدمات انجام دئیے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT