Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آ رایس صدر کے عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل

ٹی آ رایس صدر کے عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل

حیدرآباد16اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ٹی آر ایس کے صدر کے عہدہ کے لئے پارٹی سربراہ کے چندرشیکھر راو کی طرف سے نائب وزیراعلی محمد محمود علی، ایک اور نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری، سمیت ریاستی وزرا ٹی سرینواس یادو،اندراکرن ریڈی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔اس موقع پرتلنگانہ کے اہم لیڈر اور کارکن موجود تھے ۔وزیراعلی کی طرف سے نامزدگیوں کے تین سیٹ داخل کئے گئے ۔اس ماہ کی 18تاریخ کو پارٹی کے صدر کے عہدہ کے لئے ریٹرننگ افسر و وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی کو پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔19اپریل کو ان پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی اور 20اپریل نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی ۔اسی دن پارٹی صدر کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیراعلی محمد محمود علی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس مرتبہ بھی اتفاق رائے کے ذریعہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراوٹی آرایس کے صدر منتخب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2001میں ٹی آرایس کے قیام کے بعد سے اب تک چندرشیکھر راو اس کے صدر رہے ہیں۔اس مرتبہ بھی اتفاق رائے کے ذریعہ ان کو صدر منتخب کیاجائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT