Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آ رایس کے پلینری سیشن کی تیاریاں تیزی سے جاری

ٹی آ رایس کے پلینری سیشن کی تیاریاں تیزی سے جاری

حیدرآباد 15اپریل (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ کوم پلی میں اس ماہ کی 21تاریخ کو حکمران جماعت ٹی آرایس کے منعقد ہونے والے پلینری سیشن کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔جلسہ گاہ کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ اور پلینری میں شرکت کرنے کے لئے آنے والوں کے لئے مختلف سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں،اس موقع پر مختلف قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے شروع کردہ فلاحی اسکیمات پر یہ قراردادیں ہوں گی اور سرکاری پروگراموں کو عوام تک لے جانے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کی جائے گی۔ ٹی آر ایس کا قیام 2001میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ کے ساتھ عمل میں لایا گیا تھا ۔اس کے قیام کے 16سال مکمل ہورہے ہیں ۔کلیان لکشمی ، شادی مبارک ،ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی طبقات کو وظائف ، دلتوں کو اراضی کی تقسیم اور دیگر امور پر اس سیشن میں تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔بعد ازاں ضلع ورنگل میں ایک جلسہ ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT