Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آ ر ایس قائدین کی مزدوری

ٹی آ ر ایس قائدین کی مزدوری

حیدرآباد 19 اپریل ( یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں منعقد کئے جانے والے ٹی آر ایس کے جلسہ کے اخراجات کی تکمیل کے سلسلہ میں ریاستی وزرا، عوامی نمائندے اورٹی آرایس کے کارکن مختلف مقامات پر جوش وخروش کے ساتھ مزدوری کر رہے ہیں۔ اس مزدوری سے حاصل ہونے والی رقم سے ورنگل کے اخراجات کی تکمیل ہوسکے گی۔نرمل میں وزیر اندرا کرن ریڈی نے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ڈاکٹر کے طورپر کام کیا اور مریضوں کا علاج کیا ۔اس کے بدلے انہیں اسپتال کے انتظامیہ سے ایک لاکھ روپئے کی رقم حاصل ہوئی ۔کاچی گوڑہ میں واقع ایک ہوٹل میں وزیر آبکاری پدما راو نے پوری تیار کی ۔ایک اور وزیر جگدیش ریڈی نے کپڑوں کی دکان میں سیلز مین کے طورپر کام کیا ۔نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ میں رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی نے کام کیا ۔رکن اسمبلی بھاسکر راو نے چاول کی مل میں تھیلے اٹھاتے ہوئے مزدوری کا کام کیا جس پر ان کو دو لاکھ روپئے کی رقم حاصل ہوئی۔سدی پیٹ میں وزیرآبپاشی ہریش راو اور رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی نے مزدوری کا کام کیا جس پر بھی انہیں رقم حاصل ہوئی۔رکن پارلیمنٹ نظام آباد کویتا نے جگتیال کی زرعی مارکٹ میں کام کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT