Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبارہی ہے

ٹی آر ایس حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبارہی ہے

تلنگانہ بی جے پی یونٹ صدر ڈاکٹر لکشمن کا الزام

حیدرآباد 16 اپریل (این ایس ایس) بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج الزام عائد کیاکہ ٹی آر ایس حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبارہی ہے۔ احاطہ اسمبلی میں میڈیا پوائنٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے مسلم کوٹہ پر ریاستی حکومت کے اقدام کو دستور کے خلاف قرار دیا اور یہ مذہب کی بنیاد پر تحفظات ہے۔ چیف منسٹر نے اُلجھن پیدا کرنے کے لئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مسلمانوں کے لئے تحفظات میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت پسماندہ طبقات کے عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے جو معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ ہیں اور انھیں ان کی آبادی کے لحاظ سے تحفظات حاصل نہیں ہورہے ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ ریاستی حکومت ایس سی طبقہ کے ساتھ بھی ناانصافی کررہی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ بی جے پی کے ارکان کو اس وقت ایوان سے معطل کردیا گیا جب انھوں نے ان کے مطابق مذہب کی بنیاد پر تحفظات بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

TOPPOPULARRECENT