Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت پر جمہوریت کے قتل کا الزام

ٹی آر ایس حکومت پر جمہوریت کے قتل کا الزام

وزیراعظم کے دورہ پر کانگریس قائدین کی گرفتاری کی مذمت۔ اتم کمار ریڈی
حیدرآباد 7 اگسٹ (این ایس ایس) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ٹی آر ایس حکومت نے آج کانگریس قائدین کو گرفتار کرکے جیل بھجواتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے کہاکہ نئی قائم شدہ ریاست تلنگانہ کو وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دورہ کے موقع پر گرفتاریاں ظالمانہ کارروائی ہے۔ ایک صحافتی بیان میں آج اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیاکہ ٹی آر ایس حکومت عوام کے بنیادی حقوق کو دباتے ہوئے ریاست ’فاشسٹ‘ حکمرانی کررہی ہے حالانکہ اس کے بجائے حکومت کو وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ریاست میں ایک اچھا ماحول پیدا کرنا چاہئے تھا۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ان کے مکتوب میں وزیراعظم پر زور دیا کہ عوام اور سیاسی قائدین کو دبانے کے ٹی آر ایس حکومت کے رویہ کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹ لیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT