Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کی صرف تلگودیشم سے ہی بے دخلی

ٹی آر ایس حکومت کی صرف تلگودیشم سے ہی بے دخلی

کے سی آر پر سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے کا الزام ، ریونت ریڈی کا بیان

حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت ٹی آر ایس حکومت کو صرف اور صرف تلگودیشم پارٹی ہی اقتدار سے بیدخل کرسکتی ہے۔ کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم مسٹر اے ریونت ریڈی نے یہ بات کہی اور چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ مسٹر ریونت ریڈی جنھوں نے تلگودیشم پارٹی کے منی مہا ناڈو پروگرام سے کوڑنگل میں خطاب کررہے تھے، چندرشیکھر راؤ نے ان کے تعلق سے یہ کہتے ہوئے کہ ریونت ریڈی تلگودیشم چھوڑ رہے ہیں، غلط تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا اور واضح طور پر کے سی آر سے کہاکہ وہ ہرگز تلگودیشم پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کریں گے بلکہ ٹی ڈی پی سے وابستہ رہ کر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کریں گے۔ انھوں نے ٹی آر ایس زیرقیادت تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں ٹی ڈی پی کے برسر اقتدار آنے پر ہی کمزور و پچھڑے طبقات کے ساتھ مکمل انصاف ہوسکے گا۔ انھوں نے چیف منسٹر کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر گجویل کو، وائی ایس جگن موہن ریڈی پولی ویندولہ کو، ہریش راؤ سدی پیٹ کو، اسدالدین اویسی حیدرآباد کو جس طرح اپنا قلعہ تصور کرتے ہیں اسی طرح کوڑنگل بھی ان کے لئے قلعہ جیسا ہے۔ اُنھوں نے کوڑنگل کے عوام کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہاکہ سال 2009 ء میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے مقابلہ کرتے ہوئے صرف 13 یوم میں انتخابی مہم چلائی تھی اور کوڑنگل کے عوام نے اس مختصر مدتی انتخابی مہم کے ذریعہ انھیں شاندار اکثریت سے کامیاب بنائے تھے۔ کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے کہاکہ سب انسپکٹر پولیس کی سطح تا ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سطح کے عہدیداروں کے ساتھ دو دن قبل منعقدہ اجلاس میں مٹکہ، گٹکہ ، جوے خانوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ان میں ملوث افراد کو آہنی پنجوں سے کچل دینے کی ہدایت دی تھی لیکن ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے دریافت کیاکہ آیا وہ کریم نگر میں ان کے رشتہ دار کی جانب سے جوا خانہ چلائے جانے سے ڈپٹی چیف منسٹر کے سمدھی بڑے پیمانے پر گٹکہ کے کاروبار کرنے سے اور اپنے کابینی رفقاء بالخصوص سرینواس یادو اور پدما راؤ صبح شام گٹکہ کا استعمال کرنے سے (چیف منسٹر) واقف نہیں ہیں۔ انھوں نے چیف منسٹر سے دریافت کیاکہ آیا یہ تمام انھیں اب تک دکھائی نہیں دیئے۔ کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے کہاکہ اگر ان میں ہمت ہو تو ان کی باتوں کو غلط ثابت کردکھائیں۔ اُنھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ حقائق پر مبنی خیالات سے عوام کو واقف کرواکر انھیں (کے سی آر) اقتدار سے بیدخل کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT