Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پرناکام

ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پرناکام

آرمور میں سابق اسپیکر سریش ریڈی کا صحافیوں سے خطاب
آرمور 21 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ ابھی تک عوام کیلئے کچھ بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دیئے گئے۔ کانگریس حکومت کی جانب سے منظور کردہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اپنے کارنامے بتائے جارہے ہیں۔ سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ آرمور اینڈ بی گیسٹ ہاؤز پر سابق اسپیکر سریش ریڈی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ کانگریس دور حکومت میں میری نمائندگی پر لکم پلی کے احاطہ میں کسانوں کی ترقی کے لئے سیج کی منظوری عمل میں لائی۔ انھوں نے بتایا کہ تاخیر سے صحیح لیکن ریاستی چیف منسٹر کے سی آر اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس دور حکومت میں میں رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ریاستی و مرکزی حکومت پر کانگریس کا اقتدار تھا اس طرح ہم نے آرمور کے عوام کے لئے پوچم پاڈ پراجکٹ سے فلٹر پانی آرمور کے عوام کو پہنچانے کے لئے 114 کروڑ روپئے منظور کروائے۔ اس طرح کئی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس منظور کروائے لیکن ٹی آر ایس حکومت منظور کردہ فنڈس کو صفر بتایا۔ گراما جیوتی کے نام سے ٹی آر ایس حکومت نے عوام کے لئے ایک اسکیم کا آغاز کیا لیکن وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر گنگا دیوا پلی دیہات میں گراما جیوتی کے تحت گراما سبھا میں شرکت کی اور اس دیہات کے لئے 10 کروڑ ترقیاتی فنڈ دینے کا اعلان کیا لیکن تلنگانہ کے دیگر مقامات کے لئے ترقیاتی فنڈس جاری نہیں کئے گئے اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ مشن کاکتیہ اسکیم میں لگائی جانے والی رقم کو گراما جیوتی اسکیم میں لگاکر عوام کے لئے ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں۔ اس موقع پر سابق اسپیکر کے ہمراہ کانگریس قائدین، مارا چندرا موہن، پی سی یوجنا، شیخ بابو، محمود علی و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT