Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کا کھمم میں 27 اپریل کو پلینری سیشن

ٹی آر ایس کا کھمم میں 27 اپریل کو پلینری سیشن

جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں پوسٹرس کی رسم اجراء

شمس آباد 24 اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس پارٹی کا پلینری سیشن 27 اپریل کو کھمم میں منعقد ہوگا جس میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے علاوہ ریاست کے تمام ارکان اسمبلی و ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے پوسٹرس کی رسم اجراء انجام دی اور اپنے خطاب میں کہاکہ صبح 8 بجے سے سیشن کا آغاز ہوگا۔ جس میں پارٹی مسائل اور ریاست کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شام میں عوامی اجلاس منعقد ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ اس سیشن میں مسلمانوں کے لئے 12 فیصد تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تحفظات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے جس کے لئے حکومت سنجیدہ ہے۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کے سبھی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انھیں حل کرنے کے اقدامات کررہی ہے اور ٹی آر ایس کے دور میں مسلمان خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے شادی مبارک، ریسیڈنشیل اسکولس، بینک قرض و دیگر اسکیمات کے ذریعہ ترقی کیلئے کام کیا ہے۔ اس موقع پر ٹی ارونا اسٹیٹ سکریٹری، منیرالدین، شیخ صالح، مکرم خان، مہیش، راجیش یادو ، شکیل کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT