Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کو خلیج بنگال میں پھینک دو جگن کی انتخابی مہم

ٹی آر ایس کو خلیج بنگال میں پھینک دو جگن کی انتخابی مہم

حیدرآباد۔ 19 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ میں خودکشی کے واقعات کو روکنے میں ناکامی پر حکمراں جماعت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس کو خلیج بنگال میں پھینک دیں۔ پارٹی امیدوار سوریہ پرکاش کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے جگن نے پہلی مرتبہ ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ انہیں عوام کو بتانا ہوگا کہ ضمنی انتخاب کا بوجھ کیوں مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ورنگل میں 150 خودکشی کے واقعات پیش آئے ہیں جبکہ حکومت خاموش ہے۔

TOPPOPULARRECENT