Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کو عوام سبق سکھائیں گے : ریونت ریڈی

ٹی آر ایس کو عوام سبق سکھائیں گے : ریونت ریڈی

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کارگذار صدر اے ریونت ریڈی نے کہاکہ جس طرح ہوا کا رُخ تبدیل ہوتا ہے، ٹی آر ایس بھی اِسی طرح اپنا رُخ تبدیل کرنے والی سیاسی جماعت ہے۔ اِس پارٹی کے قائدین اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے گزشتہ تین دن کے دوران جو باتیں کیں وہ خود اُن پر قائم نہیں رہے اس کی وجہ سے عوام کا اعتماد ختم ہورہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام چندرشیکھر راؤ کو سبق سکھائیں گے۔ ریونت ریڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آرایس کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر کی نظم و نسق پر کوئی گرفت نہیں۔ اِس کی وجہ سے ریاست کی ترقی متاثر ہورہی ہے اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کی اسکیمات پر مؤثر عمل نہیں ہورہا ہے۔ اُنھوں نے تلگودیشم قائدین و کارکنوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کرائیں۔ مسٹر اے ریونت ریڈی کہاکہ تلگودیشم پارٹی آئندہ انتخابات میں 100 حلقہ جات اسمبلی کے لئے موزوں امیدواروں کو ٹکٹ دے گی اور اقتدار حاصل کرتے ہوئے چیف منسٹر کی موجودہ قیامگاہ پرگتی بھون کو ہاسپٹل میں تبدیل کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT