Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کے اقدام کی ستائش، تحفظات بل کی منظوری پر جشن کا ماحول

ٹی آر ایس کے اقدام کی ستائش، تحفظات بل کی منظوری پر جشن کا ماحول

مسلمانوں کا اظہار مسرت، چیف منسٹر کے سی آر کے جرأت کی ستائش اور مبارکباد کی پیشکشی
حیدرآباد۔16اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جانب سے مسلمانو ںکو 12فیصد تحفظات کی فراہمی کے بل کی منظوری کے بعد شہر حیدرآباد میں مسلمانوں کو ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا اورٹی آر ایس کے اس اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے۔ سیاسی حلقو ںمیں یہ کہا جانے لگا ہے کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جانب سے 12فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی کے فیصلہ اور بل کی منظوری کے بعد عمل آوری کے آغاز کی صور ت میں بہت جلد ٹی آر ایس شہر میں مسلم قیادت کا متبادل بن کر ابھر سکتی ہے کیونکہ ریاست میں حصول اقتدار کے بعد سے تلنگانہ راشٹر سمیتی نے شادی مبارک‘ ائمہ و موذنین کو اعزازیہ کی اجرائی اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کی مکمل فیس ادائیگی کے علاوہ ریاست میں اقلیتوں کے لئے رہائشی اسکولوں کے قیام سے تلنگانہ راشٹر سمیتی کو مسلمانوں میں کافی مقبولیت حاصل ہونے لگی تھی اور اب ایسے وقت جبکہ ریاست میں مسلمانوں کی پسماندگی کی رپورٹس منظر عام پر آچکی ہیں حکومت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے جو اقدام کیا ہے وہ مسلمانوں کے لئے انتہائی خوشی و مسرت کا سبب بن چکا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ اگر ریاستی حکومت تحفظات کو یقینی بنانے اور عمل آوری کروانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں ٹی آر ایس کو مسلمان کھلے دل سے قبول کرنے تیار ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT