Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر جے سیٹ کا آج انعقاد

ٹی ایس آر جے سیٹ کا آج انعقاد

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریزیڈنشیل ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے چلائے جانے والے چار ریزیڈنشیل جونیر کالجس میں انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلوں کے حصول کے لیے کل 10 مئی کو ٹی ایس آر جے سیٹ 2017 کا صبح 10 بجے تا ساڑھے بارہ بجے تک سابق اضلاع کے 214 مراکز پر انعقاد عمل میں لانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ شریمتی شیشوکماری سکریٹری تلنگانہ ریزیڈنشیل ایجوکیشن سوسائٹی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس مرتبہ ٹی ایس آر جے سیٹ 2017 میں شرکت کرنے کے لیے 50,990 درخواستیں وصول ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جنہیں اپنے ہال ٹکٹس حاصل نہیں ہوئے وہ اپنے ہال ٹکٹس tsrjdc.ogg.gov.in ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلے سکتے ہیں ۔ شریمتی شیشوکماری نے بتایا کہ مذکورہ ٹسٹ کے لیے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں اور کہا کہ امیدواروں کو امتحانی اوقات سے ایک گھنٹہ قبل یعنی 9 بجے صبح امتحانی مراکز پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT