Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی اور بسلری کے درمیان معاہدہ

ٹی ایس آر ٹی سی اور بسلری کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آج تمام بس اسٹیشنوں میں صاف پینے کے پانی کے باٹلس کی سربراہی کیلئے بسلری انٹرنیشنل کمپنی کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کی ہے۔ 10ڈسمبر سے بسلری واٹر سربراہ کیا جائے گا۔ بس بھون میں آج اس معاہدہ پر دستخط کی گئی۔ آر ٹی سی کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیوں کے غیر محفوظ پانی کے باٹلس کو روکتے ہوئے ہر بس اسٹیشنوں پر صاف و شفاف بسلری واٹر سربراہ کیا جائے گا۔ بس اسٹیشنوں پر آویزاں کئے گئے اسٹالس کو پانی کے باٹلس فروخت کرنے کی اجازت ہوگی کیونکہ غیر برانڈ والے باٹلس فروخت کرنے پر کئی شکایات موصول ہورہی تھیں۔
ان شکایات کو دور کرنے کیلئے بسلری پانی کے باٹل سربراہ کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT