Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی سیوا نلگنڈہ شاخ کا قیام

ٹی ایس آر ٹی سی سیوا نلگنڈہ شاخ کا قیام

نلگنڈہ ۔ 10 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی ایس آر ٹی سی مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن نلگنڈہ ڈپو ورکرس کا ایک اہم اجلاس آج بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ حضرت سیدی لطیف اللہ شاہ قادری میں منعقد ہوا ۔ جس کی جناب محمد رفیع الدین نے صدارت کی ۔ بطور مہمان خصوصی بانی صدر ٹی ایس آر ٹی سی سیوا جناب محمد اعجاز الدین ، نائب صدر جناب محمد ہدایت علی  ریاستی سکریٹری جناب شاہ نواز خاں نے شرکت کی اور اجلاس کو مخاطب کیا ۔ مذکورہ قائدین نے کہا کہ اتحاد کے بغیر مسائل کی یکسوئی ممکن نہیں ۔ آر ٹی سی میں مائناریٹی ورکرس کا کوئی پرسان حاصل نہیں ہے ہر موقع پر ان کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے ، تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد بھی آر ٹی سی کے لوگو میں اردو کو نظراندازکیا گیا ہے جبکہ اس کارپوریشن کا قیام خود ایک اردو داں میر عثمان علی خان نے عمل میں لایا ۔ ہندوستانی دستور کے لحاظ سے ہر طبقہ کو اپنی اپنی بہبودی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا حق ہے ، اور ہم آر ٹی سی مائناریٹی ورکر کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کے مقصد سے اس اسوسی ایشن کا قیام عمل میں لائے ہیں جس کا نصب العین ورکرز اتحاد اور مسلم قیادت کو اُبھارنا ہے اس لئے اپیل کی جاتی ہیکہ اس اسوسی ایشن سے وابستہ رہ کر مضبوط بنائے ۔ اس اجلاس میں بااتفاق آراء نلگنڈہ ڈپو کمیٹی ٹی ایس آر ٹی سی میوا محمد مظفرالدین کو صدر ، محمد طیب کو ڈپو سکریٹری اور محمد انور کو گیاریج سکریٹری منتخب کیا گیا ۔ جناب غوث محی الدین کو چیف اڈوائزر بنایا گیا سکریٹری محمد طیب کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT