Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی کا حکومت فرانس کیساتھ معاہدہ

ٹی ایس آر ٹی سی کا حکومت فرانس کیساتھ معاہدہ

انٹگریٹیڈ انٹلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعہ منی بسوں کو چلایا جائیگا
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (این  ایس ایس) ٹی ایس آر ٹی سی نے ختم اکٹوبر سے انٹگریٹیڈ  انٹلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعہ منی بسوں کو شروع کرنے کیلئے حکومت فرانس کیساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ اس سہولت سے کمپیوٹرس بسوں کے اوقات اور مقامات کے بارے میں واقف ہوں گے۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر رمناراؤ نے یہ بات بتائی۔ مسٹر راؤ نے جرمنی میں حال میں منعقدہ ایک انٹرنیشنل بس کمپنیز کانفرنس میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرانس انٹیگریٹیڈ انٹلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعہ پائلیٹ اساس پر 9 مہینوں تک کوٹھی تا اپل منی بسوں کو چلائے گی۔ اس کی کامیابی پر اس نئے سسٹم کو دیگر مقامات پر وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور جرمنی میں اس قسم کی بسوں کو چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی پی ایس طریقہ کے ذریعہ منتخبہ مقامات پر شمسی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک بورڈس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹیڈ انٹلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم سے عوام کو بسوں کے اوقات اور مقام معلوم کرنے میں مدد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگر مرکزی حکومت ضروری تعاون کرے تو ٹی آر ایس آر ٹی سی الیکٹرک بسوں کو چلانے کیلئے تیار ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ آر ٹی سی میں ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر کے عہدہ کو برخاست کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانچ، چھ ماہ میں پٹرول بنکس مینٹین کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس ماہ کے اختتام سے بائیو۔ ڈیزل کا استعمال کرتے ہوئے دو بسوں کو چلایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT