Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی کلابھون پر امبیڈکر جینتی کا انعقاد

ٹی ایس آر ٹی سی کلابھون پر امبیڈکر جینتی کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش تقریب آج یہاں ٹی ایس آر ٹی سی کلا بھون پر منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر جی وی رمنا راؤ ، منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی نے بابا صاحب کو گلہائے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس تقریب میں ایس سی ، ایس ٹی ویلفیر اسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ کئی مقررین نے شرکت کی اور دستور ہند کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کا تذکرہ کیا اور ان کی ستائش کی ۔ رمنا راؤ نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر دستور ہند کے معمار تھے اور سماجی مساوات کے حامی تھے ۔ اس پروگرام میں ٹی ایس آر ٹی سی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر آر ناگا راجو ، جی ستیہ نارائنا ، اے پرشوتم ، دیگر عہدیدار اور ٹریڈ یونین لیڈرس کے علاوہ ملازمین و اسٹاف ارکان موجود تھے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT