Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے اقدامات

ٹی ایس آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے اقدامات

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن جو کہ فی الوقت نقصانات کو برداشت کرتے ہوئے عوام کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنے آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہی ہے اور آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کے موثر و مثبت اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ آر ٹی سی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایکطرف تلنگانہ حکومت آر ٹی سی کو بچانے اور ترقی کی سمت گامزن کرنے کے لیے ممکنہ مالی تعاون کررہی ہے تو دوسری طرف ٹی ایس آر ٹی سی خود اپنے ذاتی مالی وسائل میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے بہر صورت آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کے لیے کوشاں ہے اور ان کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر ہی آر ٹی سی کے کلابھون اور کلیان منڈاپموں کو کرایہ پر دیتے ہوئے آمدنی کے وسائل میں اضافہ کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی سی انتظامیہ نے پہلے ایک سال کے لیے عمارتوں کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کی روشنی میں جاریہ ماہ 8  اگست کو صبح 11 بجے بس بھون میں ’ پری پڈ ‘ کے لیے ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر جی وی رمنا راؤ نے متحدہ طور پر تلنگانہ آر ٹی سی کے نقصانات میں کمی کرنے اور نفع بخش بنانے کے اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT