Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی کو پیان انڈیا ایوارڈ

ٹی ایس آر ٹی سی کو پیان انڈیا ایوارڈ

مشترکہ کوششوں کے سبب ایوارڈ کا حصول ، ایم ڈی رمنا راؤ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ٹی ایس آر ٹی سی کو اس کی بہترین بس ٹرانسپورٹیشن خدمات پر قومی سطح کا باوقار پیان انڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ منیجنگ ڈائرکٹر کارپوریشن جی وی رمنا راؤ نے گوا میں انڈیا بس ایوارڈ میٹنگ کے دوران سدھیر دوالیکر وزیر ٹرانسپورٹ گوا سے اس ایوارڈ کو حاصل کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کا حصول میرے اور ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے لیے بہت ہی فخر کا باعث ہے ۔ جب کہ ٹی ایس آر ٹی سی نے دوسری مرتبہ اس باوقار ایوارڈ کو حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے ٹی ایس آر ٹی سی نے اس ایوارڈ کو دوسری بار حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ٹی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں ، سوپروائزرس کی بہتر رہنمائی میں کارپوریشن کے دیکھ بھال عملہ اور ڈرائیورس کی بہترین خدمات کے سبب اس ایوارڈ کا حصول ممکن ہوسکا ہے ۔ انہوں نے کارپوریشن کی جانب سے بہترین بس ٹرانسپورٹیشن خدمات پر ایوارڈ کے حصول پر تمام آر ٹی سی ملازمین کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے آر ٹی سی ملازمین اور عہدیداروں کا ان کی جانب سے بہتر تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT