Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

ہڑتال کی نوٹس دینے کا انتباہ، ٹی ایس آر ٹی سی ای یو جے اے سی کی تشکیل و اجلاس
حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا نہ صرف حکومت تلنگانہ سے بلکہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ سے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونینوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پرزور مطالبہ کیا بصورت دیگر 26 اپریل کو ملازمین ٹی ایس آر ٹی سی کی جانب سے ہڑتالی نوٹس ٹی ایس آر ٹی سی کے حوالہ کئے جانے کا انتباہ دیا۔ یونین کے اعزازی صدر مسٹر سید عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمان اور ایس بابو کی موجودگی میں یونین کا ایک اجلاس گزشتہ دن منعقد ہوا جس میں ملازمین آر ٹی سی کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے ملازمین آر ٹی سی کی مختلف یونین ایمپلائز یونین کے ساتھ مل کر ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے متحدہ جدوجہد کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ 18 اپریل کو یونین کی جانب سے ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کو ہڑتال نوٹس پیش کرنے کے پروگرام کو ملتوی کردیا ۔ مسٹر ایس مرلیدھر پریس اینڈ پبلسٹی سکریٹری ٹی ایس آر ٹی سی ایمپلائز یونین نے یہ بات بتائی اور کہاکہ 16 اپریل کو آر ٹی سی ملازمین کی مختلف یونینوں بشمول ٹی ایس آر ٹی سی ایمپلائز یونین نیشنل مزدور یونین اسٹاف اینڈ ورکرس فیڈریشن، کارمیکا سنگھ اسٹاف ورکرس یونین کارمیکا پریشد و دیگر یونینوں کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ملازمین آر ٹی سی کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے تنہا ایک یونین کی جانب سے ہڑتال نوٹس دینے پر کوئی اثر مرتب نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے شریک یونینوں پر مشتمل ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی اور کہا گیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس 26 اپریل کو منعقد کرنے اور اس اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دیتے ہوئے اسی دن ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کو ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے مطالبہ پر ہڑتال نوٹس پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT