Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس آر ٹی سی میں ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال

ٹی ایس آر ٹی سی میں ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال

برقی اور بلس کی بچت پر توجہ، ہڈکو اور آر ٹی سی میں یادداشت مفاہمت
حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے اور حکومت کی جانب سے محکمہ کے مجوزہ پراجکٹ کو منظوری دے دی گئی ہے اور HUDCO کی سی ایس آر اسکیم کے تحت آر ٹی سی کے بس بھون اور گریٹر حیدرآباد کے بس ڈپوز کو ایل ای ڈی لائٹس سے مربوط کیا جائے گا۔ ہڈکو کی جانب سے اس پراجکٹ کے لئے 34.33 لاکھ روپئے منظور کئے ہیں، ہڈکو کے چیرمین ڈاکٹر ایم روی کانت نے چیرمین ٹی ایس آر ٹی سی سوما راجو ستیہ نارائنا کو منظورہ کردہ دستاویزات اور معاہدہ کی کاپی حوالے کی۔ اس پراجکٹ کی مدد سے آر ٹی سی کو برقی بلز ادائیگی کے اخراجات میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوگی۔ چیرمین آر ٹی سی مسٹر ایس ستیہ نارائنا و ایم ڈی آر ٹی سی مسٹر جی وی رمنا راؤ نے اس پراجکٹ کے آعاز کے لئے اقدامات پر مسرت کا اظہار کیا اور آر ٹی سی کے لئے اس پراجکٹ کو خوش آئند قرار دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT