Thursday , July 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس ایمسیٹ اور نیٹ 2017 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

ٹی ایس ایمسیٹ اور نیٹ 2017 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ایمسیٹ اور نیٹ 2017 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر (CEDM) کی جانب سے 03-04-2017 تا 05-05-2017 نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد ، گورنمنٹ ہائر جونیر کالج ، قلعہ روڈ نظام آباد ، بہادر خاں کمیونٹی ہال ، مانیم چلکا نلگنڈہ اور این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ، محبوب نگر پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے طلباء جنہوں نے کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے انٹر میڈیٹ کامیاب کیا ہے یا انٹر سال اول میں 60 فیصد نشانات حاصل کیے ہوں اور سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں داخلہ کے مستحق ہیں ۔ اس کوچنگ سے استفادہ کرنے کے خواہش مند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم / سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ ، آدھار ، ایمسیٹ / نیٹ 2017 آن لائن درخواست فارم کی زیراکس کاپی ، اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مراکز پر 31 مارچ تک داخل کرسکتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT