Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس ایمسیٹ2017 کے نتائج اور رینکس کا اعلان

ٹی ایس ایمسیٹ2017 کے نتائج اور رینکس کا اعلان

انجنیئرنگ کا اوسط 74.75 ‘اگریکلچرل و فارما کا 86.49فیصد ‘ لڑکوں کو لڑکیوں پر سبقت
حیدرآباد ۔ 22مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انجنیئرنگ ‘ اگریکلچرل و بی فارمیسی کورسیس میں داخلوں کیلئے 12مئی کو منعقدہ ’’ ٹی ایس ایمسیٹ 2017‘‘ کے نتائج اور رینکس کا اعلان کردیا گیا ۔ پروفیسر ٹی پاپی ریڈی صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم حکومت تلنگانہ ٹی ٹی ایس ایمسیٹ 2017 کے نتائج اور رینکس جاری کئے ۔ آج یہاں جواہرلال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد واقع کوکٹ پلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انجنیئرنگ کے نتائج کا اوسط 74.75 فیصد اور اگریکلچرل و فارما میں نتائج اوسط 86.49 فیصد رہا ‘ تاہم اس مرتبہ نتائج کی روشنی میں غیر متوقع طور پر لڑکیوں کے مقابلہ میں لڑکوں کو سبقت حاصل رہی ۔ انہوں نے ایمسیٹ 2017ء کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ایمسیٹ انجنیئرنگ میں 1,31,899 امیدواروں نے شرکت کی تھی جن کے منجملہ 98,596 امیدوار اہل ( کامیاب) قرار دیئے گئے ۔ اس طرح نتائج کا اوسط 74.496 امیدواروں نے شرکت کی تھی جن کے منجملہ 63.570 امیدوار اہل ( کامیاب) قرار دیئے گئے ۔ اس طرح ایمسیٹ اگریکلچرل و فارمیسی وغیرہ کے نتائج اوسط 86.49 فیصد رہا۔ پروفیسر پاپی ریڈی صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ امیدواروں کو 28مئی سے رینک کارڈز ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں امیدواروں میں ایمسیٹ سے متعلق شفافیت کا احساس دلانے کے مقصد سے امیدواروں کے او ایم آر جوابی شیٹس 24مئی سے مذکورہ ویب سائیٹ پر 26 تک دستیاب رہیں گے اور او ایم آر جوابی شیٹس میں کوئی خامی وغیرہ پائی جانے کی صورت میں مذکورہ ویب سائیٹ کے ذریعہ اپنی نمائندگی و درخواست پیش کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایمسیٹ کے دس ٹاپرس کے منجملہ 5کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے مختلف اضلاع سے ہے جبکہ ایک ٹاپر یعنی 8واں رینک حاصل کرنے والے امیدوار کا تعلق کانچی پورم سے بتایا جاتا ہے اور صرف چار ٹاپرس تیسرا رینک ‘ 5واں رینک ‘ 7واں رینک اور 10واں رینک تلنگانہ کے امیدواروں کو حاصل ہوا ہے جب کہ اگریکلچرل ‘ بی فارمیسی ایمسیٹ میں 10ٹاپرس کے منجملہ 5کا تعلق ریاست آندھراپردیش اور دیگر پانچ ٹاپرس کا تعلق ریاست تلنگانہ سے پایا جاتا ہے ۔ تلنگانہ کے ٹاپرس میں تیرا رینک ‘7واں رینک ‘ 8واں ‘ 9 واں اور 10واں رینک تلنگانہ امیدواروں کو حاصل ہوا ۔ ایمسیٹ نتائج کی اجرائی کے موقع پر پروفیسر اے وینوگوپال ریڈی ‘ وائس چانسلر جے این ٹی یو ایچ کوکٹ پلی و صدرنشین ایمسیٹ کمیٹی پروفیسر این یادیا ‘ کنوینر ایمسیٹ 2017 بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT