Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس ٹی یو سعید آباد منڈل کے انتخابات

ٹی ایس ٹی یو سعید آباد منڈل کے انتخابات

اظہر جہاں صدر اور ذاکرہ نسرین جنرل سکریٹری منتخب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب نثار احمد خاں صدر ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب سعید آباد منڈل ٹی ایس ٹی یو کا جنرل باڈی اجلاس گورنمنٹ پرائمری اسکول چھاونی میں منعقد ہوا ۔ جناب غازی الدین نے الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دئیے ۔ جس میں متفقہ طور پر محترمہ اظہر جہاں گورنمنٹ پرائمری اسکول چنچل گوڑہ کو صدر سعید آباد منڈل ، جنرل سکریٹری محترمہ ذاکرہ نسرین گورنمنٹ پرائمری اسکول بانو نگر اور نائب صدر کے طور پر محترمہ بلقیس بیگم گورنمنٹ ہائی اسکول کرما گوڑہ ، فینانس سکریٹری طور پر محترمہ تحسین فاطمہ کو منتخب کیا گیا ۔ اس اجلاس کو جناب اقبال نے مخاطب کیا ۔ جس میں مسرس محمد احمد خاں ، رحمت اللہ ، عبداللہ اور باسط خاں نے شرکت کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT