Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس پی ای سیٹ 2017 کے نتائج کا اعلان

ٹی ایس پی ای سیٹ 2017 کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد یکم جولائی ( سیاست نیوز ) : ریاست میں فزیکل ایجوکیشن ٹریننگ کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ ٹی ایس پی ای سیٹ 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ صدر نشین کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر پاپی ریڈی نے بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈ کورسیس سے متعلق داخلوں کے نتائج جاری کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے فزیکل ایجوکیشن کالجوں میں بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈ کورسیس میں داخلوں کیلئے 5653 امیدواروں نے ٹی ایس پی ای سیٹ میں شرکت کی تھی ۔ ان میں 5502 نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بی پی ایڈ کورسیس کیلئے 2865 امیدواروں کے منجملہ 2776 امیدواروں کی کامیابی کے ذریعہ نتیجہ کا اوسط 97.65 فیصد رہا اور ڈی پی ایڈ کورسیس کیلئے 2788 امیدواروں کے منجملہ 2726 امیدواروں کی کامیابی کے ذریعہ نتیجہ کا اوسط 98.37 فیصد رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ شیڈول بہت جلد جاری کیا جائیگا ۔

 

TOPPOPULARRECENT