Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایس ۔ آئی پاس کو مزید موثر بنانے تجاویزکی پیشکشی

ٹی ایس ۔ آئی پاس کو مزید موثر بنانے تجاویزکی پیشکشی

پسماندہ اضلاع میں صنعتوں کے قیام پر زور ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ و آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت تلنگانہ کے ٹی ایس آئی پاس کو مزید موثر اور بہتر بنانے کچھ تجاویز پیش کی ہیں ۔ ٹی ایس آئی پاس صنعتوں کا دائرہ کار ہے ۔ چیمبر آف کامرس نے اس کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمہ جہتی ترقی کے لیے ترقیاتی ماڈل کو وسعت دی جانی چاہئے ۔ تلنگانہ پر شرح ترقی سے متعلق رپورٹ جاری کرنے منعقدہ یک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رویندر مودی نے کہا کہ نئی پالیسی کی وجہ سے ریاست میں سرمایہ کاری کے حصول میں مدد ملی ہے تاہم اس کا ماننا ہے کہ اگر اس میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی جاتی ہیں تو مزید کمپنیوں کو ریاست کی سمت راغب کرنے میں بہت زیادہ کامیابی ملے گی ۔ انہوں نے وسیع تر ترقی کو یقینی بنانے چندر شیکھر راؤ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی ۔ رویندر مودی نے کہا کہ چیمبر کی جانب سے کچھ شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو ترجیح دئیے جانے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے پسماندہ علاقوں میں نئی صنعتوں کے قیام کی منطوری بھی دی جانی چاہئے ۔ ریاست کے ایک پسماندہ ضلع عادل آباد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے کاٹن زون میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یہاں ملز قائم کرنے کے لیے خصوصی مراعات دی جاسکتی ہیں ۔ ایک اسٹڈی پیپر تیار کرنے کے بعد چیمبر نے کہا کہ حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی جائے گی تاکہ کچھ مخصوص اضلاع اور شعبوں کی سمت اس کی توجہ مبذول کروائی جاسکے ۔ چیمبر نے اس سلسلہ میں گجرات اور مہاراشٹرا کی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت ہر شعبہ سے متعلق پارکس بھی قائم کرسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT