Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹی ایف اے فٹبال کیمپس ، مختلف مقامات پر انعقاد

ٹی ایف اے فٹبال کیمپس ، مختلف مقامات پر انعقاد

حیدرآباد ، 25 جنوری (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن (ٹی ایف اے) کے زیراہتمام مختلف زمروں کے کیمپس روزانہ منعقد کئے جارہے ہیں۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق سینئر نیشنل کیمپ بمقام ایل بی اسٹیڈیم کا وقت صبح 6:30 بجے ہے۔ جونیر نیشنل کیمپ سہ پہر 3:30 جمخانہ گراؤنڈ پر منعقد کیا جارہا ہے۔ سب جونیر نیشنل کیمپ کا مقام تروملگیری گراؤنڈ اور وقت سہ پہر 3:00 بجے ہے۔ ان کیمپس کیلئے فٹبالس کی فراہمی پر ٹی ایف اے Cosco co. کی شکرگزار ہے۔ سکریٹری نے مزید بتایا کہ اڈیشہ میں جاری نیشنلس میں سب جونیر گرلز ٹیم بہت اچھا مظاہرہ پیش کررہی ہے۔ اِن دنوں ایسا لگ رہا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ فٹبال فسٹیول منارہا ہے کیونکہ بیک وقت کئی سلیکشن ٹرائلز اور ٹورنمنٹس منعقد کئے جارہے ہیں۔ ٹی ایف اے کیلئے یہ بھی فخریہ بات ہے کہ فتح حیدرآباد ایف سی جو تلنگانہ کا کلب ہے، آندھرا پردیش یا پھر تلنگانہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی لیگ فٹبال چمپئن شپ میں حصہ لے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT