Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ایم یو کامیابی سے آر ٹی سی کو ترقی ہوگی

ٹی ایم یو کامیابی سے آر ٹی سی کو ترقی ہوگی

یونین قائدین کو وزیر ٹی ہریش راؤ کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے ٹی آر ایس آر ٹی سی انتخابات میں تلنگانہ مزدور یونین کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی اسٹاف ورکرس کی مشترکہ کوششوں اور حکومت کے تعاون کے سبب کافی ترقی کرے گی ۔ تلنگانہ مزدور یونین قائدین اشواتم ریڈی اور دیگر سے یہاں منسٹر کوارٹرس میں ملاقات کے دوران وزیر آبپاشی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے تلنگانہ مزدور یونین جس نے ریاست کے 11 علاقوں کی بہ نسبت 10 میں کامیابی حاصل کی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم یو جو کہ ٹی ار ایس سے قریب ہے کی کامیابی ہماری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کردیتی ہے اور ہم مستقبل میں آر ٹی سی کی بہتر ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کریں گے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اگرچیکہ سابقہ حکومتوں نے آر ٹی سی کو خانگیانہ کی کوشش کی تاہم چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آر ٹی سی اسٹاف کی بھلائی کے لیے ان کی تنخواہوں میں 44 فیصد اضافہ کیا ۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے مزید کہا کہ کے سی آر عوامی شعبہ کی کارپوریشن کو مضبوط کررہے ہیں تاکہ آر ٹی سی اسٹاف بہتر طریقہ سے زندگی گذار سکیں ۔ انہوں نے بتایا ریاستی حکومت نے ٹی ایس آر ٹی سی کے لیے نئے بسوں کی خریداری کے لیے 350 کروڑ جاری کیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT