Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی این جی اوز پے اینڈ اکاؤنٹس کے انتخابات

ٹی این جی اوز پے اینڈ اکاؤنٹس کے انتخابات

میدک ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ٹی این جی اوز اسوسی ایشن پے اینڈ اکاونٹس ایمپلائز اسوسی ایشن ضلع میدک کے انتخابات اسوسی ایشن کے صدر دفتر گاندھی بھون حیدرآباد میں عمل آئے ۔ جس میں بااتفاق آرا بحیثیت صدر مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی اور بحیثیت اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ جناب ایس کے اختر احمد منتخب ہوئے ۔ ان انتخابات کے انعقاد کیلئے مسٹر جے تلسی داس نے بحیثیت الیکشن آفیسر خدمات انجام دیئے ۔ اسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں بحیثیت سکریٹری مسٹر جی کرو مورتی ، بحیثیت خازن مسٹر آر سرینواس اور آرگنائزیشنگ سکریٹری کے عہدہ کیلئے مسٹر رگھونندن کا انتخاب عمل میں آیا ۔ بتایا گیا ہیکہ منتخب شدہ باڈی کی میعاد تین سالہ ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT