Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی بی کے تعلق سے شعور بیداری ضروری

ٹی بی کے تعلق سے شعور بیداری ضروری

کریم نگر 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تپ دق مرض پر عوام میں بیداری اُجاگر کرنے پر مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کیا۔ جمعرات کو یوم دق کے ضمن میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت کے دفتر سے ریالی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہاکہ ضلع کے تمام کلکٹریٹس میں ڈاکٹرس دستیاب ہیں۔ مرض دق کی روک تھام کے لئے قبل ازوقت احتیاطی اقدامات کریں۔ پندرہ دن مسلسل بخار، کھانسی میں مبتلا ہوں تو فوری ٹی بی کی تشخیص کروائیں اور اس مرض میں مبتلا افراد مسلسل دواؤں کا استعمال کریں۔ کوآرڈی نیٹرس مریضوں کی مسلسل نگرانی انجام دیتے ہوئے دواؤں کا ہر روز استعمال کرنے انھیں راغب کروائیں۔ کوآرڈی نیٹر ہر کسی کی نگرانی کریں۔ اپریل کے پہلے ہفتہ میں کریم نگر سرکاری دواخانے میں دق کی جانچ کے لئے عصری آلات نصب کئے جائیں گے جس سے مریض کے بلغم کی جانچ انجام دے کر 15 منٹ میں مرض کی شناخت کرسکتے ہیں۔ دق مرض سے تدارک کے لئے عوام میں بیداری اُجاگر کرنے ضلع کلکٹر نے ڈی ایم اینڈ ایچ او کو ہدایت کی۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار ڈاکٹر راجیشم اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT