Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ناگیشور راؤ کی حلف برداری

ٹی ناگیشور راؤ کی حلف برداری

حیدرآباد۔ 26 مئی (این ایس ایس) وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے آج اسپیکر مدھوسدن چاری کے چیمبر میں رکن اسمبلی کی حیثیت سے عہدہ و رازداری کا حلف لیا۔ تلنگانہ اسمبلی سیکریٹری ڈاکٹر راجہ سدارام نے انہیں حلف دلایا۔ قبل ازیں وہ وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی اور ان کے ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے دیگر چند ارکان اسمبلی کے ہمراہ یہاں پہونچے۔ اس سے پہلے انہوں نے گن پارک میں شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا۔ ناگیشور راؤ نے حال ہی میں ایم ایل سی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انہیں پالیر ضمنی انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
میرا بیان غلط پیش کیا گیا : چندرا بابو
وجئے واڑہ۔26 مئی (این ایس ایس) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ بھگوان کے بارے میں اعتقاد سے متعلق ان کے بیان کو میڈیا کے ایک گوشہ نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔انہوں نے آج کلکٹر س کانفرنس میں کہا کہ بھگوان اور مندروں کے تعلق سے انہوں نے مثبت بات کہی لیکن اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT