Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ٹی وی اداکارہ پرتیوشا کی مبینہ خودکشی

ٹی وی اداکارہ پرتیوشا کی مبینہ خودکشی

ملزم راہول کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد
ممبئی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے آج ٹی وی پروڈیوسر راہول راج سنگھ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی ہے جن پر اپنی اداکارہ گرل فرینڈ پرتیوشا بنرجی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام ہے۔ عدالت میں شکایت کنندہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کا منصوبہ بند طریقہ سے قتل کیا گیا۔ دیندوشی سیشن کے جج خواجہ فاروق احمد نے راہول کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا جن کے خلاف پرتیوشا کے والدین کی شکایت خودکشی کیلئے اُکسانے کے الزام میں ایک کیس درج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT