Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ٹی وی اداکارہ پریتوشا کی خود کشی کا واقعہ ملزم راہول کے وکیل کیس سے دستبردار

ٹی وی اداکارہ پریتوشا کی خود کشی کا واقعہ ملزم راہول کے وکیل کیس سے دستبردار

ممبئی ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : ٹی وی پرڈیوسر راہول راج سنگھ جن پر اپنی گرل فرینڈ اداکارہ پریتوشا بنرجی کو خود کشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے کے وکیل نے آج اس کیس سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ راہول کے وکیل نیرج گپتا نے بتایا کہ انسانی بنیادوں پر میں اس کیس سے دستبردار ہورہا ہوں ۔ میرا احساس ہے کہ یہ کیس لڑنا نہیں چاہئے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو ۔ مسٹر گپتا نے یہ ادعا کیا کہ ایک موکل کو تمام اطلاعات اچھی بری ، صحیح غلط کیوں نہ ہو وکیل کو فراہم کرنی چاہئے ۔ لیکن مجھے تاریکی میں رکھا گیا اور کیس سے متعلقہ تمام تفصیلات میڈیا کے ذریعہ معلوم ہوئی ہے یہ دریافت کیے جانے پر کہ راہول کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد اپنا ذہن تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دستبرداری کے فیصلے کا ایف آئی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایک وکیل کو اس طرح کے حالات سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ واضح رہے کہ راہول اب ایک دواخانہ میں شریک ہیں ۔ متوفیہ کی والدہ سوما کی شکایت پر بنگور نگر پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ جن پر اداکار پریتوشاہ کو خود کشی کے لیے مجبور کرنے کا الزام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT