Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / ٹی وی مباحثہ میں رکن پارلیمنٹ کی خاتون سے بدکلامی

ٹی وی مباحثہ میں رکن پارلیمنٹ کی خاتون سے بدکلامی

خاندانی عزت کے نام پر ہلاکتوں کے خلاف مروی سرمدکے موقف پر حافظ حمداللہ برہم
اسلام آباد۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ناموس خاندان کے نام پر خواتین کی ہلاکتوں کے زیرعنوان ایک رواں ٹی وی مباحثہ کے دوران ایک خاتون جہد کار پر حملہ اور گالی گلوج کی مبینہ کوشش کے الزام کے تحت حکمراں اتحاد کے ایک بااثر قانون ساز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان کے ایک خانگی ٹیلی ویژن چیانل پر یہ بدنما واقعہ پیش آیا تھا جب جمعیتہ العلماء اصلاح (فضل) کے رکن پارلیمنٹ حافظ حمداللہ خاندانی عزت کے نام پر ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف اظہار خیال کرنے والی ایک خاتون جہد کار مروی سرمد پر اچانک چراغ پا ہوگئے تھے۔ سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والے ایک فوٹیج کے مطابق رکن پارلیمنٹ حافظ حمداللہ نے سرمد کے خلاف بدکلامی اور ان پر حملے کی کوشش بھی کی تھی۔ بعدازاں مروی سرمد نے مارگلا پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی تھی اور گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کی ایک جماعت، وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی ایک اہم حلیف ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال ناموس خاندان کے نام پر تقریباً 1,100 خواتین ہلاک کی جاچکی ہیں۔ پاکستان کے ایک اسلامی ادارہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ خاندان کے نام پر خواتین کی ہلاکت غیراسلامی عمل ہے۔ دو دن قبل پاکستان کے 40 بااثر علمائے اسلام نے بھی خاندان کی عزت کے نام پر خواتین کی ہلاکتوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT