Wednesday , July 26 2017
Home / سیاسیات / ٹی وی چینلس پر سب کو مساوی وقت ملنا چاہئے :اکھیلیش

ٹی وی چینلس پر سب کو مساوی وقت ملنا چاہئے :اکھیلیش

لکھنؤ۔ 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ ٹیلی ویژن چینلس پر زیادہ نظر آنا بھی ایک طرح کی بدعنوانی ہے اور الیکشن کمیشن کو ایسا نظام بنانا چاہئے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کا وقت ملے ۔ریاستی اسمبلی میں ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو اور اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے پر تحریر کردہ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے اکھیلیش یادو نے کہا کہ ٹی وی پر ایک ہی پارٹی اور اس کے لیڈر کا ہر وقت نظر آنا جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے ۔ جمہوریت کو متحرک رکھنے کیلئے تمام جماعتوں کے قائدین کو ٹی وی پر نمودار رہنے کا مساوی موقع ملنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم گائے کو بغیر کٹا ہوا چارہ کھلارہے ہیں اور وہ تصویر شائع ہوئی ہے ۔ یہ عام بات ہے کہ جانور وں کو مشین سے کٹا ہوا چارہ کھلایا جاتا ہے لیکن جسے یہ نہیں معلوم کہ کسان جانوروں کو کس طرح چارہ کھلاتا ہے وہ کسانوں کا مسئلہ کیا حل کرے گا۔انہوں نے متعدد مرتبہ کہا کہ ایس پی حکومت دوبارہ بننے جا رہی ہے ۔ ادھورے کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT