Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹی ٹوئنٹی سے ٹسٹ کرکٹ کو خطرہ آئی سی سی فوری اقدام کرے

ٹی ٹوئنٹی سے ٹسٹ کرکٹ کو خطرہ آئی سی سی فوری اقدام کرے

لندن۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرس اسوسی ایشن (فیکا) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹونی آئرش نے ٹسٹ کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 لیگ جیسے بگ بیاش لیگ ( بی بی ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے سخت مسابقت درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی فوری کارروائی نہ کرے تو ٹسٹ کرکٹ کو بقاء کیلئے جدوجہد لاحق ہوگی۔ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ کے طریقہ کار میں غیرمعمولی تبدیلیوں کی تائید کی۔ انہوں نے ’’لندن ٹیلیگراف‘‘ کو بتایا کہ اگر ہم 2019ء تک انتظار کریں تو پھر دُنیا بھر میں کرکٹ کو حقیقی مشکلات درپیش رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT