Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹی ٹوئنٹی میں براوو کی 300وکٹیں

ٹی ٹوئنٹی میں براوو کی 300وکٹیں

موہالی ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے ٹی 20 فارمٹ میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ مختصر فارمٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ براوو انڈین پریمیر لیگ میں گجرات لائنز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کئے۔ اس طرح ٹی 20 میں اُن کی وکٹوں کی تعداد 302 ہوگئی ہے۔ سری لنکا کے لاستھ ملنگا جو ممبئی انڈینس کیلئے کھیلتے ہیں، 299 وکٹوں کے ساتھ اُن کا دوسرا مقام ہے۔

شکیب سوشل میڈیا پر مقبول
چٹا گانگ ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد 80لاکھ سے بڑھ گئی۔ وہ پہلے بنگالی کھلاڑی ہیں جنہیں فیس بک پر اتنی زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل پیج پر ایک پیغام کے ذریعے مقامی مداحوں سے اظہار تشکرکیاہے۔

TOPPOPULARRECENT