Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ٹی ٹوئنٹی کپ : انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی کپ : انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

during the ICC World Twenty20 India 2016 Super 10s Group 1 match between South Africa and England at Wankhede Stadium on March 18, 2016 in Mumbai, India.

ممبئی ۔/18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے اسکور والے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دیدی ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جے روٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 83 رنز بنائے ۔ جے روٹ نے 4 چھکے اور 6 چوکے بھی مارے جو ناتھن رائے نے 16 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کے جے سی بٹلر نے 21 رنز بنائے جب کہ اے ڈی بیلنر نے 17 ، بی اے اسنوکس نے 15 ، مورگن نے 12 اور جورڈن نے پانچ رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلے ایبٹ نے چار اوورز میں 41 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 230 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہاشم آملہ نے کیا ، آملہ نے 31 گیندوں میں 58 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقی کھلاڑی ڈوینی نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے ۔ کونمنون ڈی کوک نے 24 گیندوں پر 52 رنز بنائے ، ڈی اے ملر نے 28 رنز اور اے بی ڈولیئر نے 16 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 34 رنز دے کر جنوبی افریقہ کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ڈیوڈولے اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔آج کے بڑے اسکور والا میچ جیت کر انگلینڈ نے واپسی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT