Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ٹی یو بہادر پورہ منڈل کے انتخابات

ٹی ٹی یو بہادر پورہ منڈل کے انتخابات

محمد اظہر احمد صدر اور محمد اشفاق راشد جنرل سکریٹری منتخب
حیدرآباد ۔ /6 ڈسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ ٹیچرس یونین بہادر پورہ منڈل کا سالانہ اجلاس (جنرل باڈی میٹنگ) محمد اظہر احمد صدر ٹی ٹی یو بہادر پورہ منڈل کی صدارت میں اُردو مسکن خلوت میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر جناب محمد عبدالعلیم صدر ٹی ٹی یو ضلع حیدرآباد اور جناب محمد فاروق طاہر معاون صدر ضلع حیدرآباد نے شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد شجیع الدین کی قرأت کلام پاک سے ہوا اور نعت شریف محمد اظہر احمد نے پیش کی ۔ جلسہ کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے جناب محمد اشفاق راشد جنرل سکریٹری ٹی ٹی یو بہادر پورہ منڈل نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور محمد اظہر احمد صدر ٹی ٹی یو بہادر پورہ منڈل نے صدارتی خطاب میں یونین کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس اجلاس میں بہادر پورہ منڈل کے اسکولوں (مدارس) میں ترقی حاصل کرنے والے گزیٹیڈ ہیڈماسٹرس کو تہنیت پیش کی گئی ۔ جس میں قابل ذکر جناب ایم اے لائق ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول چار محل ، جناب ایم اے علیم گوہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان ، ڈاکٹر احمد سعید ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما ، جناب اعظم محی الدین ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول پیٹلہ برج شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ L.F.L ہیڈماسٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے محمد عارف الدین ، اور اس سال بسٹ ٹیچرس ایوارڈ حاصل کرنے والے محترمہ قیصر سلطانہ اور نصرت بیگم کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ اجلاس کے فوری بعد موجودہ باڈی کو تحلیل کردیا گیا اور انتخابات 2015 ء منعقد کئے گئے ۔ جس میں محمد اظہر احمد ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول چیلہ پورہ کو صدر ،محمد خواجہ طاہر گورنمنٹ پرائمری اسکول فاروق نگر کو نائب صدر محمد اشفاق راشد ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول خواجہ نگر کو جنرل سکریٹری ، محمد شجیع الدین گورنمنٹ ہائی اسکول کوفینانس سکریٹری ، محمد یٰسین گورنمنٹ پرائمری اسکول فاطمہ نگر کو سکریٹری ، جناب ایس ایم سراج الدین ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول کھوکھر واڑی کو سکریٹری ، محمد منصور احمد گورنمنٹ پرائمری اسکول تیگل کنٹہ کو آرگنائزنگ سکریٹری اور شریمتی کویتا گورنمنٹ ہائی اسکول دارالعلوم کو ویمنس کنوینر اتفاق رائے سے بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔ جناب فاروق طاہر نے الیکشن آبزرور اور جناب محمد ریاض الدین نے الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT