Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی پی ایس سی کا آن لائن امتحان‘ اتوار کو کمپیوٹر پر پرچہ سوالات کی اجرائی

ٹی پی ایس سی کا آن لائن امتحان‘ اتوار کو کمپیوٹر پر پرچہ سوالات کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 14 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) بی ای ؍ بی ٹیک سیول انجینئرس کیلئے اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس اے ای ای پوسٹ کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کا امتحان آن لائن CBRT کمپیوٹر بیس رکروٹمنٹ ٹسٹ رہے گا ۔ سوالی پرچہ کمپیوٹر پر لاگ آن کی تاریخ دیا جائے گا ۔ یہ امتحان 20 سپٹمبر کو صبح 10 بجے تا 12:30 بجے جنرل اسٹیڈیز کالج جس کیلئے امتحانی مرکز پر 8:30 بجے رہنے کی اجازت ہے اور 9:15 بجے امتحانی مرکز کی گیٹ بند کردی جائے گی ۔ امیدوار ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں تاہم انھیں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شناختی کارڈ ، آدھار کارڈ ، ڈرائیونگ لائیسنس وغیرہ ساتھ رکھتے ہوئے اپنی شناخت بتانی ہوگی ۔ دوپہر کا سیشن 2:30 بجے تا 5 بجے سیول انجینئرنگ کے 150 سوالات ، 300 نشانات کے رہیں گے ۔ دونوں پرچوں میں کامیابی کیلئے 40 فیصد اور بی ساری کیلئے 35 فیصد نشانات لازمی ہیں اور انٹرویو کے 50 نشانات ہیں۔ کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ کیلئے جو میناریٹی امیدوار فارم داخل کئے وہ 8 گھنٹے کی آن لائن پرکٹس کیلئے خصوصی انتظام ہوپ اینڈ اسکوپ سنٹر فار آن لائن اگزامنیشن بشیرباغ 040-65552338 پر ، سیول انجینئرس کیلئے زائد از 9 سو جائیدادوں پر تقررات ہورہے ہیں اور اسکیل 32 ہزار تا 91 ہزار روپئے ہے ۔ سیول انجینئرس اس کیلئے منصوبہ بندی تیاری کے ساتھ امتحان میں شرکت اور آن لائن کمپیوٹر بیس ٹسٹ سے بھرپور استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT