Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی ڈی پی رکن اسمبلی کے مکانات پر انکم ٹیکس دھاوے

ٹی ڈی پی رکن اسمبلی کے مکانات پر انکم ٹیکس دھاوے

حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (پی ٹی آئی) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے تلنگانہ میں حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے تلگودیشم رکن راجندر ریڈی کے مختلف مکانات کی تلاشی لی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجندر ریڈی کی جانب سے ایک ٹرسٹ کے تحت کرناٹک میں تعلیمی ادارے بھی چلائے جاتے ہیں اور وہاں بھی تلاشی لی گئی۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ یہ معمول کی کارروائی تھی اور اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ جب آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار سے ربط قائم کیاگیا تو انہوں نے تحقیقات کے دوران برآمد ہونے والی رقم یا دستاویزات کی تفصیل بتانے سے انکار کیا۔ تاہم یہ اطلاع ہیکہ آئی ٹی عہدیداروں نے 18 کروڑ روپئے سے ضبط کی اس کے علاوہ دونوں ریاستوں میں مختلف مقامات پر دھاوؤں کے ذریعہ کئی اہم دستاویزات بھی تحویل میں لے لئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT