Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ٹی ۔ 20 میاچس پر ہند ۔ پاک کے درمیان تنازعہ برقرار

ٹی ۔ 20 میاچس پر ہند ۔ پاک کے درمیان تنازعہ برقرار

نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کو دیکھنے کے لئے ہائی کمیشن میں پاکستانی عہدیداروں کو سفری اجازت دینے کے مسئلہ پر تنازعہ برقرار ہے ۔ آج اس مسئلہ میں مزید کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان نے ہندوستان کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا کہ اس نے پاکستان کے 19 سفارتی عہدیداروں کو میاچس دیکھنے کی اجازت دی ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ جن عہدیداروں کو اجازت نہیں دی گئی ہے ان میں مشیر دفاع ، پریس قونصلر ، 3 سیاسی قونصلرس، بحری مشیر اورفضائیہ کے مشیر بھی شامل ہیں ۔ ہائی کمیشن نے 35 عہدیداروں کے لئے اجازت دینے کی درخواست داخل کی تھی تاکہ کولکتہ میں دو اور مہالی میں دوچار میاچس دیکھنے کی اجازت دی جائے ۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستانی عہدیداروں کو میاچس دیکھنے کی محدود اجازت دی گئی تھی لیکن پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کرنے میں ہندوستان کے رویہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT