Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹی 20 میچ : ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے ہندوستان کا فیصلہ

ٹی 20 میچ : ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے ہندوستان کا فیصلہ

وشاکھاپٹنم ۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تین میچوں کی ٹی۔ 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج یہاں کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سیریز میں 1-1 سے مساوی ہیں اور اب ہندوستان کی توجہ سیریز اپنے نمبر کرنے پر مرکوز ہے۔ سیریز میں کامیابی کے ساتھ ٹیم انڈیا، ٹی ٹوئنٹی میں سرفہرست مقام پر پہنچ جائے گی۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکٹ کی اگر بات کریں تو ہندوستان کیلئے یہ میدان خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔ ہندوستان نے یہاں 5 کے منجملہ 4 ونڈے میچس جیتے ہیں۔ اگر رانچی کی طرح اس وکٹ کو بھی سلو اور مشکل بنایا جاتا ہے تو پھر سری لنکائی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔ سری لنکا کے اوپننگ بیٹسمین کیلئے یہ کافی مشکل ہوگا۔ ورلڈ کپ سے پہلے اسے ایک بہترین اوپنر جوڑی کی ضرورت ہے جو تاحال پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے اس میچ میں یوراج سنگھ پر خاص نظر ہے جو ٹی20 میں 1,000 رنز بنانے سے محض 7 رنز دُور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT