Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹی 20 میں شعب ملک کے7000 رنز مکمل

ٹی 20 میں شعب ملک کے7000 رنز مکمل

اسلام آباد۔15 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک نے ٹی 20 میں 7000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیربیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹرنباگوں نائٹ رائیڈرز کے خلاف 51 رنز کی اننگز کھیل کر انجام دیا۔وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی کھلاڑی ہیں۔ مجموعی طور پر شعیب ملک ٹی 20 میں 7000 رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں پلیئر ہیں۔ مجموعی طور پر ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے جو دس ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود بینڈن میک کولم بھی آٹھ ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT