Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹی 20 ورلڈ کپ دو ارب لوگ دیکھیں گے

ٹی 20 ورلڈ کپ دو ارب لوگ دیکھیں گے

دبئی ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مینس اور ویمنس آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی2016 کے مقابلے دو ارب سے زیادہ افراد دیکھ پائیں گے۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق مردوں اور عورتوں کے 48 مقابلے اسٹار اسپورٹس اور اس کے شراکت کاروں کے ذریعے 200 ممالک میں دیکھے جا سکیں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے 48 میچوں کو اپنے شریک براڈکاسٹروں کے ذریعے شائقین کرکٹ تک پہنچانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ مردوں کے تمام 35 مقابلے جبکہ عورتوں کے 13 میچزبراہ راست دکھائے جائیں گے۔ان میچوں کی کوریج کے چھ الٹرا موشن ہاک آئی اور اسپائیڈر کیم سمیت 30 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ کسی فیصلے کے خلاف اپیل کے دوران تھرڈ امپائر کی گفتگو بھی سنی جا سکے گی۔آئی سی سی میچوں کی کوریج کے دوران جن کمنٹیٹروں کو سنا جا سکے گا ان میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ، ہرشا بھوگلے، ایئن بشپ، انجم چوپڑا، گریگ کمنگ، ڈیرن گنگا، سنیل گواسکر، ناصر حسین، میلان جونز، برینڈن جولیئن، نک نائٹ، ڈیوڈ لوئڈ، سنجے منجریکر، ممیلیلو انمبنگوا، ٹام موڈی، شان پولک، مائیکل سلیٹر، لیزا ستھلیکر، اسکاٹ اسٹائرس، شین وارن اور ایلن ولکنز شامل ہیں۔ٹی 20 میچوں کی کوریج میچ کے آغاز سے 30 منٹ پہلے شروع ہو گی جن میں ٹاس ہونے کے عمل کو لائیو دکھانے کے علاوہ پچ رپورٹ اور کھلاڑیوں کے انٹرویو بھی دکھائے جائیں گے۔افغانستان، سری لنکا، ہانگ گانگ ، فجی، ہالینڈ، سنگا پور اور ملائیشیا میں یہ مقابلے فری ٹو ایئر براڈکاسٹروں جیسے دوردرشن، ایس اے بی سی، آسٹریلیائی چینل نائن پر دیکھے جا سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT