Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پائپ چوری پر مزدوری کرنے کی سزا

پائپ چوری پر مزدوری کرنے کی سزا

پداپلی۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عموما چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے پر مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ لیکن پدا پلی کے امیر نگر کے سری فنکشن ہال میں  پڑے ہوئے لوہے کے پائپ چوری کرنے پر ایک نوجوان شنکر کو پکڑ لیا گیا۔ فنکشن ہال کے مالک راجو نے اس نوجوان سے دریافت کیا کہ وہ محنت مزدوری کیوں نہیں کرتا، اُس نے کہا کہ میں مہاراشٹرا کا رہنے والا ہوں کام کرنے کی غرض سے یہاں آیا ہوں لیکن کام نہیں مل رہا ہے بھوک مٹانے کیلئے چوری کی ہے۔ فنکشن ہال کے مالک نے اس نوجوان سے ڈرینج کی مرمت وغیرہ کروائی اور اسے چھوڑ دیا۔

کاکتیہ یونیورسٹی کے ڈگری
سال اول کے امتحانات
ورنگل۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاکتیہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے اضلاع ورنگل، کھمم، عادل آباد کے ڈگری کالجس کے کورسیس بی اے، بی کام، بی بی ایم، بی ایس سی سال اول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی سالانہ امتحانی فیس بغیر کسی جرمانہ کے 11نومبر کو داخل کرسکتے ہیں۔50 روپئے دیرینہ کے ساتھ 26نومبر تک فیس داخل کرسکتے ہیں۔ کنٹرولر آف ایگزامنیشن پروفیسر پرشوتم، ایڈیشنل کنٹرولر ملا ریڈی نے بتایا کہ آن لائن درخواستیں داخل کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT